ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا دارلاطفال کی عمارت کا تفصیلی معائنہ

   ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا دارلاطفال  کی عمارت کا تفصیلی معائنہ

ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا دارلاطفال کا دورہ۔ دوکروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والی دارلاطفال کی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ تنویر خالد بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے

میانوالی ( نامہ نگار )مولانا منظور عالم سیالوی اور زبیر سعید اعوان ایڈووکیٹ ودیگر عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ملک زبیر سعید اعوان ایڈووکیٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس عظیم الشان منصوبہ کی تکمیل کا سہرا سابقہ ڈپٹی کمشنر میانوالی عمر شیر چٹھہ اور ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ مستنصر فیروز کے سر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس منصوبہ کا باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں