100گرام وزن سے کم روٹی بیچنے والے ہوٹلوں کوجرمانے

100گرام وزن سے کم روٹی  بیچنے والے ہوٹلوں کوجرمانے

ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خالقداد گاڑا نے میونسپل کارپوریشن آفیسر (ریگولیشن ) عبدالوہاب کے ہمراہ شہر کے مختلف ہوٹلز کا چانک معائنہ کیا اور 100گرام وزن سے کم روٹی بیچنے والے ہوٹلوں کو بھاری جرمانے کئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سپیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جھال چکیاں،کچہری بازار ’ کارخانہ بازار ’ میں ہوٹلوں کامعائنہ کیا ۔ ان تمام ہوٹلز پر روٹی کا وزن 100 گرام سے کم تھا ۔ مقررہ قیمتوں سے زائد پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے پر مختلف کریانہ سٹورز کو مجموعی طورپر ایک لاکھ کے قریب جرمانہ بھی کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں