ملک سود خور اداروں کے چنگل میں پھنس گیا :تنظیر الحسن

ملک سود خور اداروں کے چنگل میں پھنس گیا :تنظیر الحسن

خود حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن کر عوام کیلئے بوجھ بن گئے ہیں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے نائب امیر ملک تنظیر الحسن اعوان نے کہا ہے ملک کی ترقی اور خوشحالی سودی مالیاتی نظام کے دلدل میں دھنس رہی ہے ، ملک مکمل طور پر سود خور مالیاتی اداروں کے چنگل میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے ملک کی معاشی آزادی سلب ہوگئی موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی کے بوجھ سے نجات دلانے آئے تھے اب خود حکمران آئی ایم ایف کے غلام بن کر عوام کیلئے بوجھ بن گئے ہیں، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرآبادف میں پارٹی کارکنوں کے ا اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک جانب حکومت کی جانب سے عوام پر بھاری ٹیکسوں کا بوکھ دالا گیا اور دوسری جانب طاقتوز مافیاز نے مصنوعی مہنگائی کے بم گرا کر عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، حکومت اور اسکے ادارے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں، بدعنوانی کا زہر پورے معاشرے میں پھیل گیا ہے ، کرپٹ طبقہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کو گھن کی طرح کھارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں