تاجروں اور دکانداروں کو بلا وجہ تنگ کرنے کی پالیسی افسوسناک :عبدالستار طارق

تاجروں اور دکانداروں کو  بلا وجہ تنگ کرنے کی پالیسی  افسوسناک :عبدالستار طارق

مرکزی انجمن تاجران جوہر آباد کے سینئر نائب صدر عبدالستار طارق نے کہا ہے

خوشاب (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کہ جوہر آباد کے تاجروں اور دکانداروں کو بلا وجہ تنگ کرنے کی پالیسی افسوسناک ہے ’ شہر میں قواعد و ضوابط کے مطابق با عزت طریقے سے کاروبار کرنیوالے دوکانداروں کی دکانوں کو سیل کرنا قرین انصاف نہیں۔ وہ جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔ سینئر نائب صدر عبدالستار طارق نے مزید کہا کہ جوہرآباد کی تاجر برادری نہ صرف باقاعدگی کے ساتھ ٹیکس ادا کرتی ہے بلکہ ضلعی و مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی پالیسی پر کار بند ہے اس لئے انہیں بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افسران بلاوجہ دکانیں سیل کر کے دکانداروں کو کرباری نقصان پہنچا رہے ہیں ’ اگر انہیں تاجروں سے کوئی شکایت ہے تو وہ مرکزی انجمن تاجروں کو اعتماد میں لے کر کاروائی کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں