کندیاں:برائلر گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
مرغی کا گوشت 350 سے 380روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے
کندیاں( نمائندہ دنیا)کندیاں میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں بکرے اور گائے کے گوشت کے بعد برائلر مرغی کا گوشت بھی دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی دسترس سے باہر ،کندیاں اور گردونواح میں بکرے اور گائے کے گوشت کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں اس وقت کندیاں اور گردونواح میں مرغی کا گوشت 350 سے 380روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بکرے کا گوشت 1200 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 500 سے 600 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دکانداروں کو لسٹ کے مطابق گوشت فروخت کرنے پر پابند بنانے سے قاصر عوام زائد نرخوں پر گوشت خرید کرنے پر مجبور ہیں شہریوں نے کہا ہے کہ قصابوں کی جانب سے زائد نرخ وصول کرنے پر انہیں نہ تو جرمانہ کیا جاتا ہے جس پر عوام لٹنے پر مجبور ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اب برائلر مرغی کا گوشت غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی پہنچ سے باہر ہوچکا ہے شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے خودساختہ قیمتوں کا نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔