میانوالی:پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

میانوالی:پرندوں کا غیر قانونی شکار کرنیوالوں کیخلاف ایکشن

وائلڈ لائف اسکواڈ کا چشمہ بیرا ج سینچوری میں چھا پہ ، شکاری پکڑے گئے

میانوالی ( نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر وائلڈ لائف علی عثمان بخاری کی سپرو یژن میں وائلڈ لائف اسکواڈ کا چشمہ بیرا ج سینچوری میں چھا پہ ۔پر ندوں کا غیر قانو نی شکار کنندگان کو موقع پر دھر لیا ۔اور اُن کے قبضہ سے 10بمبو/نیٹ ، 2ایم پی تھرل سپیکرز ، بیٹری اور دیگر ساما ن قبضہ میں لے کر قانو ن کے مطابق کاروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں چیئر مین قائمہ کمیٹی امجد علی خان نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے کارکردگی بہتر بنا نے کا حکم دیاتھا ۔انہوں نے کہا تھا کہ عوامی حلقوں کی جا نب سے ضلع میں پر ندوں اورمچھلی کے غیر قانونی شکار کے حوالہ سے شکایات موصول ہو رہی ہیں جس پر علی عثمان بخاری اسسٹنٹ ڈائر یکٹر وائلڈ لائف نے فوری طور پر چھا پہ مار پارٹیاں تشکیل دے کر ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانو نی شکار کنندگان کے خلاف با قاعدگی سے ما نیٹر نگ اور ایکشن لینے کی ہدایت کی تھی ۔اسسٹنٹ ڈائر یکٹر علی عثمان بخاری نے کہا ہے کہ غیر قانو نی شکار کنندگان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے گا اور کسی قسم کی رو رعایت نہیں برتی جا ئے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں