کا شتکاروں کے استحصال پر کارروائی ہوگی: خرم شہزاد

کا شتکاروں کے استحصال پر کارروائی ہوگی: خرم شہزاد

کھادوں کی ذخیر ہ اندوزی ، مقررہ نر خوں سے تجاوز کر نیوالوں کا محاسبہ کیا جائے

میانوالی ( نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے محکمہ زراعت ( توسیع ) کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کھادوں کی ذخیر ہ اندوزی اور مقررہ نر خوں سے تجاوز کر نیوالے کھاد ڈیلر ز کا سختی سے محاسبہ کریں اور با قاعدگی سے مانیٹر نگ کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کا شتکاروں کا استحصال کر نیوالے یہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جو کھاد ڈیلر مقرر ہ نرخوں سے تجاوز کر ے اسکی جملہ کھاداپنی نگرانی میں وہاں مو جود رہ کر مقررہ نر خوں پر کا شتکاروں کو فروخت کروائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ملک محمد نواز سے کھادوں کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے خلاف لئے گئے ایکشن سے متعلق بریفنگ لیتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ملک محمد نواز نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ز اور پو لیس کی معاونت سے مجموعی طور پر234انسپکشن کی گئیں اور گزشتہ پندرہ دن سے مہنگے داموں کھاد فروخت کرنیوالوں کو موقع پر 166000روپے جر ما نہ کیا گیا جبکہ دو ایف آئی آر درج کروائی گئیں اور دس کھا د ڈیلرز شاپس سیل کی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں