میانوالی میں 13سے 17دسمبر تک پو لیو مہم کیلئے اقدامات

میانوالی میں 13سے 17دسمبر تک پو لیو مہم کیلئے اقدامات

محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ افسران کو با قاعدہ ہدایات جاری کر دی گئیں

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع میانوالی میں 13دسمبر سے 17دسمبر تک پو لیو مہم کے انعقاد کیلئے مائیکرو پلان کے مطابق انتظامات بر ؤئے کار لانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ۔اس سلسلہ میں محکمہ ہیلتھ کے متعلقہ افسران کو با قاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ گٹ نے اس حوالہ سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے ضلعی و تحصیل افسران اورپو لیو کمپین انچارج کے علا وہ متعلقہ ڈاکٹر زنے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر رائے سمیع اﷲ گٹ نے ہدایت کی کہ مائیکرو پلا ن کے مطابق مو بائل ، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیموں کی تربیت کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے اور اس کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئے ۔انہوں نے سپروائزر ز ، ایریا انچارج اورمانیٹرنگ پر ما مور کئے جا نیوالے محکمہ ہیلتھ کے افسران/اہلکاران کی تربیت بھی دسمبر کے پہلے ہفتہ میں مکمل کروانے کی ہدایت کی ۔سی ای او ہیلتھ نے کہا کہ ویکسین ، کولڈ چین ، لا جسٹک امور اور دیگر انتظامات کی بروقت تکمیل بھی یقینی بنائی جا ئے ۔اجلاس میں مائیکرو پلان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سی ای او ہیلتھ نے متعلقہ افسران کو اس حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں