قرآن پوری انسانیت کیلئے ہدایت :پیر سید حسنین

قرآن پوری انسانیت کیلئے ہدایت :پیر سید حسنین

اقرا سکول میں 16طلبا اور 14طالبات کی رسم آمین ،انعامات دئیے گئے

بھیرہ(نامہ نگارٖ) قرآن پوری انسانیت کے لیے ہدایت و رہنمائی کا ذریعہ ہے اس سے دوری نے امت مسلمہ کو گمراہی اور جہالت کے اندھیروں میں دھکیل دیا اور ہم پریشانیوں میں گھر گئے ہیں ان خیالات کا اظہار اقراء سکول سے حفظ کرنے والے 16 طلباء اور 14 طالبات کی رسم آمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آستانہ عالیہ چورہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید حسنین فاروق سابق سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر صاحبزادہ انوار احمد بگوی امیر شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی جماعت اسلامی شمالی پنجاب کے نائب امیر ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی مولانا غلام مرتضی و دیگر نے کیا پیر سید حسنین فاروق نے کہا کہ خاندان بگویہ صدیوں سے علاقہ میں قرآن و سنت کی تعلیمات کو پھیلا کر بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے اور زیر تعلیم طلبہ کی عزت نفس کو مجروح کئے بغیر ان کے تمام اخراجات برداشت کرتا ہے انہوں نے سماجی خدمات پر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نائب امیر حزب الانصار صاحبزادہ آصف ابرار بگوی کی زیر نگرانی مدرسہ نصیریہ،اقراء سکول مہتہ سکول اور دارالعلوم عزیزیہ میں طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید عصری تعلیم بھی دی جا رہی ہے ۔،طلبا کو انعامات بھی دئیے گئے

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں