ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ ، نیلامی ، قیمتوں کو چیک کیا

ڈپٹی کمشنر کا سبزی منڈی کا دورہ ، نیلامی ، قیمتوں کو چیک کیا

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں :ڈی سی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا۔انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کروائی جبکہ کسان پلیٹ فارم اور ہول سیل پوائنٹس پر بھی سبزی و فروٹ کی قیمتوں کو چیک کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا جو بھی ناجائز منافع خوری کرتے ہوئے پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں