دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف آگاہی مہم کے تحت واک

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف آگاہی مہم کے تحت واک

20گاڑیوں کو جرمانہ 3کو تھانہ میں بند جبکہ 22گاڑیوں کو وارننگ جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ٹریفک وارڈن محمد سجاد نے مقامی لوگوں کے ساتھ ملکربھلوال سرگودھا روڈ پر دھواں چھوڑتی گاڑی پیدا کرے بیماری کے عنوان کے تحت واک کی اور مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوران کو دھواں کے مضر اثرات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال کا خیال رکھنا چاہیے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ کا باعث ہے یہ دھواں انسانی زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے جو پھیپھڑوں اوردیگر کئی سانس کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20گاڑیوں کو جرمانہ 3کو تھانہ میں بند جبکہ 22گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں