صوبیہ کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے :ڈی پی او

صوبیہ کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہے :ڈی پی او

تمام شہروں اور دیگر اداروں، انٹیلی جنس، لوکل گورنمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں

سرگودھا(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ صوبیہ بتول کی بازیابی کیلئے تمام وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے ۔ مغویہ کی بازیابی کیلئے پولیس کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں روانہ کی گئی ہیں، جو مغویہ کو تلاش کرنے کیلئے تمام شہروں اور دیگر اداروں، ایف آئی اے ، انٹیلی جنس، لوکل گورنمنٹ سے مسلسل میں رابطوں میں ہیں، ان ٹیموں کے ساتھ ٹیکنیکل ٹیم کا ایک ایک ممبر بھی ہمراہ ہے ۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اجلاس میں تھانہ شاہپور صدر کے علاقہ موضع حسین شاہ سے اغواء ہونے والی صوبیہ بتول کی بازیابی کیلئے پولیس کی کوششوں اور تفتیش میں پیش رفت کا جائزہ لیا، قائمقام ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا نے بتایا کہ مغویہ کی بازیابی کیلئے حساس اداروں کے ساتھ ساتھ ملحقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، پاسپورٹ اور نادرا کو خطوط لکھے جا چکے ہیں، مقدمہ میں چار ملزمان کو مدعی مقدمہ نے نامزد کیا تھا جن میں سے اعجاز حسین کو عدالت نے مقدمہ سے ڈسچارج کیا، جبکہ محمد قاسم کی ضمانت کنفرم ہو چکی ہے ، دو ملزم عمیر اور سرفراز جوڈیشنل بھجوایا جا چکا ہے ، ڈی پی او نے ہدایت کی کہ مغویہ کی بازیابی کیلئے جانے والی ٹیمیں مجھے براہ راست ہر کارروائی سے آگاہ رکھیں، اور مغویہ کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھایا جائے ۔ نیز انہیں مقدمہ کی پیش رفت بارے بھی آگاہ رکھا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں