اوور سیز پاکستا نیوں کی شکایات نمٹا رہے ہیں :قیصر عبید

اوور سیز پاکستا نیوں کی شکایات نمٹا رہے ہیں :قیصر عبید

کیسز با قاعدہ سماعت کے بعد نمٹا ئے جارہے ہیں :اجلاس میں گفتگو

میانوالی ( نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع میانوالی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لارہے ہیں ۔اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے مو صولہ شکایات کے بر وقت ازالے اورمیرٹ پرا ن کو درپیش مسائل کے حل کویقینی بنارہی ہے ان خیالات کا اظہار چیئر مین ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانیز کمیٹی ڈاکٹر قیصر عبید خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی کے ہمرا ہ اس حوالہ سے منعقدہ ، ما ہانہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو میاں عثمان علی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کی جا نب سے تما م محکموں کے افسران کو ڈسٹرکٹ اوور سیز پاکستانی کی جا نب سے بھجوائی گئی درخواستوں پر بلاتاخیر رپورٹ بھجوا نے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔مزید براں ٹائم فریم کے اندر رہتے ہو ئے میرٹ اور قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھتے ہو ئے کیسز با قاعدہ سماعت و کارر وائی کے بعد نمٹا ئے جارہے ہیں ۔اجلاس میں ڈی او پی سی کو موصول ہو نیوالی مختلف درخواستوں اور کیسز کی سماعت کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں