ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے زیر اہتمام رحمتہ ا للعالمین ؐسیمینار

ڈسٹرکٹ بار خوشاب کے زیر اہتمام رحمتہ ا للعالمین ؐسیمینار

ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے : مقررین کا خطاب

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم جوہرآباد میں رحمتہ للعالمین ؐسیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی جسٹس (ر)نذیر احمد غازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے ،ہم حضور پاک کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔مسلمانوں کا تعلق مصطفے ؐہی کامیابی کی علامت ہے ۔ مسلمانوں کی اصل نسبت حضور ؐسے ہے ،اس نسبت کو ختم کرنے کیلیے یہود و ہنود ہمیشہ سے سازشوں میں مصروف ہیں لیکن مسلمانوں کی اپنے پیارے آقاؐسے نسبت اور محبت میں کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ مزید اضافہ ہوا ہے ۔ناموس رسالت کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے ۔آج دنیا مان رہی ہے کہ آپؐ سے بڑا انسانیت کا ہمدرد کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان امن میں کمزور رہے لیکن عشق مصطفے ؐ میں کمی نہیں آئی ۔قرآن کی تعلیمات ہماری کامیابی کی کنجی ہے قرآن پاک کی جسمانی صورت حضور پاک ہیں ۔نبی پاک ؐدنیا کی واحد شخصیت ہیں جن کی پیدائش سے لیکر بچپن ،لڑکپن ،جوانی سے حکمرانی تک ہر ہر لمحہ محفوظ ہے جوکہ بہت بڑا اعزاز ہے ۔انہوں کہا کہ افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ ہمارے بڑے طبقے پڑھ لکھ کر جج ،وکیل اور بڑے بڑے آفیسر بن گئے اور دین کا پرچار اور اشاعت ہم نے نچلے اور کمزور طبقے کے سپرد کردی ۔وکلا اپنی وکالت کے ساتھ ساتھ دین کے پرچار کیلیے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔سیمینار میں صدر ڈسٹرکٹ بار ملک یونس ڈھلی اعوان ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری ملک رضوان جمالی ایڈوکیٹ ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب خالد ارشد ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحان مدثر ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راو مبشر حسن،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج گل عباس ، سینئر سول جج چوہدری طارق ، سینئر سول جج سلیم اقبال ،سینئر سول جج شاہد نواز کھچی سول جج عبدالستار اعوان ،سول جج ملک محمد اظہر جاوید کھوکھر ،سول جج عمران حسن شاہ ، سول جج محمد الیاس سلیم ،سول جج رانا اظہر جاوید ،سول جج جاوید اقبال ،سابق ممبر پنجاب بار ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈوکیٹ ،پروفیسر قاری مشتاق انور سمیت ڈسٹرکٹ بار کے وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں