جانوروں کی موسم کی شدت، بیماریوں‌ سے بچانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی گائیڈ لائن جاری

جانوروں کی موسم کی شدت، بیماریوں‌ سے بچانے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی گائیڈ لائن جاری

جانوروں کو رات کا بچا ہوا پانی ہرگز نہ پلایا جائے ،باڑے مین گنجائش سے زیادہ جانور نہ رکھے جائیں ، مرغیوں کے ڈربوں اور جانوروں کے باڑوں کو خشک رکھیں، ویکسی نیشن کرانے کی بھی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار)ڈی جی لائیوسٹاک پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں سردیوں کے دوران مویشیوں کے ممکنہ طور پر متاثر ہونے کے پیش نظر قبل از وقت اقدامات اٹھانے کیلئے گائیڈ لائن جاری کر دی، جس کے مطابق مویشی پال حضرات جانوروں کو رات کا بچا ہوا پانی ہرگز نہ پلائیں بلکہ تازہ پانی پلائیں۔ باڑے میں گنجائش سے زائدجانوروں کو نہ رکھیں ، مرغیوں کے ڈربوں اور جانوروں کے باڑوں کو خشک رکھیں۔ سردیوں میں اگر احتیاط نہ کی جائے تو باڑوں میں امونیا گیس پیدا ہوجاتی ہے ۔جس سے نہ صرف جانوروں کی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ یہ جان لیوا بھی ہوسکتی ہے ۔سردی کے موسم میں جانوروں کو شیرہ یا گڑدیں۔ سردیوں کے چارہ جات میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے مویشی پال جانوروں کو سبز چارے کے ساتھ خشک چارہ بھی دیں،کسی بیماری کی صورت میں قریبی جانوروں کے ہسپتال سے رابطہ کریں جبکہ لائیوسٹاک کے ضلعی افسران کو بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق بھیڑ بکریوں میں کاٹا اور مرغیوں میں رانی کھیت کی ویکسین لگائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں