نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا حکم دیا ،تمام اضلاع سے واٹر سپلائی، سیوریج اور درینج سسٹم کی موجودہ صورتحال پر مبنی رپورٹس طلب

سرگودھا(نامہ نگار )صوبائی حکومت کی جانب سے سرگودھاسمیت دیگراضلاع میں پنجاب اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت بنیادی سہولت کے نئے منصوبے شروع کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس کا دائرہ کار وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام اضلاع سے واٹر سپلائی، سیوریج اور درینج سسٹم کی موجودہ صورتحال پر مبنی رپورٹس طلب کر لیں، اور ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے تین ڈارفٹ ڈائریکٹر پراجیکٹ کو بھجوانے کا کہا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں