محکمہ صحت،ایجوکیشن کے جونیئر ملازمین کیساتھ بدسلوکی

محکمہ صحت،ایجوکیشن کے جونیئر ملازمین کیساتھ بدسلوکی

احکامات نہ ماننے پر جونیئرز کے تبادلوں،تنخواہیں روکنے کے بھی واقعات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ صحت اور ایجوکیشن اتھارٹی سرگودھا کے سینئر افسروں کا اپنے جونیئر ملازمین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اور سلوک تشویشناک صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے ،خصوصاً کلاس فور اور خواتین ورکر کو بے جا تنگ کرنے کے واقعات اورجونیئر ملازمین کو شکایت کرنے پر دھمکیاں دینا معمول ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ سینئر ایڈمنسٹریٹو افسران کی جانب سے اپنے جونیئرز کو احکامات نہ ماننے یا پسند نہ پسند کی بنیاد پر بلا وجہ ٹرانسفر کرنے اور فنڈز سمیت تنخواہ روکنے کے واقعات کا بھی پتہ چلا ہے ۔ جبکہ واقعات کے باوجوداعلی سطح پر چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث چھوٹے چھوٹے گروپوں نے اپنے اپنے شعبہ جات میں اجارہ داریاں قائم کر رکھی ہیں،جوجونیئر ملازمین کو اپنی رعایا سمجھ کر ہر مثبت اور منفی کام کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں موصولہ شکایات اور ان پر عملدرآمد کی صورتحال بابت صوبائی حکومت نے سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں