شہر میں آج سے تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کلین اپ
منادی کروادی ،عارضی او رپختہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ ہوگا،مئیر بلدیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے آج سے تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن کلین اپ شروع کرنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے بازاروں سے ہر قسم کی پارکنگ ختم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس بھی آج سے کارروائی کریگی مئیر بلدیہ ملک اسلم نوید نے بتایا کہ اس سلسلہ میں منادی کرائی گئی ہے اور بازروں کے تاجر راہنماؤں کو بھی اجلاس میں آگاہ کر دیا ہے جنہوں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے کارروائی بلا امتیاز کی جائیگی عارضی اورپختہ تجاوزات مکمل طور پر ختم کردی جائیگی دوبارہ تجاوزکرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی شہر کی خوبصورتی کیلئے دوکاندار اور عوام عملہ کیساتھ تعاون کریں۔