دیرینہ دشمنی پر گھر میں گھس کر بیٹا قتل ،باپ شدید زخمی
عدیل موقع پر ہی دم توڑ گیا،والد رفیق کی حالت نازک،ہسپتال منتقل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی قصبہ میانی میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے بیٹاجاں بحق، جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق میانی کارہائشی محمد عدیل اپنے والد محمد رفیق کے ہمراہ گھر پر موجود تھاکہ اچانک ان کے مخالفین گھر میں گھس آئے اور ان پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دونوں باپ بیٹاشدید زخمی ہوگئے ، عدیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ اس کاوالد محمد رفیق شدید زخمی ہوا، جسے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔