ون ڈش اور ٹائم کی خلاف ورزی ،ایکشن کیلئے ٹیمیں تشکیل
ہوٹل مالکان،د لہا کے والدین سمیت متعلقہ افراد کیخلاف کاروائی کی تیاریاں
سرگودھا(نامہ نگار ) ون ڈش اور ٹائم کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل مالکان اور د لہا کے والدین سمیت متعلقہ افراد کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کیلئے شہر کو تین حصوں میں تقسیم کرکے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ، ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شادی ایکٹ کی خلاف ورزی پر عملدرآمد کی صورتحال غیر تسلی بخش قرار دیئے جانے اور بڑھتی ہوئی شکایات کے تناظر میں خصوصی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر گزشتہ روز محکمہ ریونیو اور پولیس کی تین مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے کر انہیں علاقے الا ٹ کر دیئے ، اس حوالے سے تمام ہوٹلز مالکان کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ گلی، محلوں اور مختلف مقامات پر شادی کی تقریبات منعقد کرنیوالے افراد سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ بھی و ن ڈش کی پابندی کو یقینی بنائیں۔