9ماہ قبل لاپتہ ہونیوالی لڑکی بازیاب،عدالت میں پیش
اپنی مرضی سے شادی کی ،شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں(ر)کابیان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) تھانہ جھال چکیاں کے علاقہ سے 9ماہ قبل 19سالہ لاپتہ لڑکی بازیاب ہو گئی، تفصیلات کے مطابق کو تھانہ جھال چکیاں پولیس کو مدعی برخوردار سکنہ یارے والا نے درخواست دی کہ وہ اپنے رشتہ داروں سے تعزیت کیلئے ان کے گاؤں بہک میکن گئے ،جہاں سے میری بچی کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے سپیشل ٹیم تشکیل دیکر اپنی نگرانی میں تفتیش کا حکم دیا ،گذشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک لڑکی جو کہ اس علاقہ سے تعلق رکھتی ہے ، جوہر آباد میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہے جس کی بابت پتہ جوئی کی گئی اور تھانہ جھال چکیاں پولیس ٹیم کو روانہ کیا گیا جنہوں نے لڑکی کے خاوند تک رسائی حاصل کی اور اس کے ذریعے 9ماہ سے لاپتہ مسماۃ (ر) کا سراغ لگالیا۔مغویہ کو پولیس حفاظت میں عدالت کے روبرو پیش کرکے بیان حاصل کیا گیا جس نے بیان دیا کہ میں نے اپنی مرضی سے شادی کرلی ہے اور آئندہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔