مہنگی کھاد بیچنے پر سخت کارروائی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ

مہنگی کھاد بیچنے پر سخت کارروائی،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ

گندم کی بوائی کے لئے کھاد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی یقین دہائی کروا دی

بھیرہ(نامہ نگار )کھاد مقرر قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غلام صفدر گوندل نے کھاد ڈیلروں کے گودام چیک کرتے ہوئے کہی انہوں نے زمینداروں اور کاشتکاروں کو یقین دلایا کہ فصل گندم کی بوائی کے لئے انہیں کھاد کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بہتر سے بہتر پیداوار حاصل ہوسکے انہوں نے کھاد ڈیلروں سے سٹاک اور مختلف ہوٹلوں سے کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بھی چیک کیا اور گراں فروشی اور حفظان صحت کے اصولوں کا خیال نہ رکھنے پر 17 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں