چک مظفرآباد میں بند گودام سے 650 بوری کھاد برآمد

چک مظفرآباد میں بند گودام سے 650 بوری کھاد برآمد

کھاد برآمد کرکے کسانوں میں سرکاری نرخوں پر فروخت کر دی گئی

شاہپورصدر( نامہ نگار ) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور خرم مختار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت گوھر رحمان نے لک موڑ روڈ پر چک مظفرآباد میں ایک بند گودام سے 650بوری کھاد برآمد کرکے کسانوں میں سرکاری نرخوں میں فروخت کردی ، چک مظفرآباد کے سکندر حیات کھاد ڈیلر کے ایک بند گودام جو کافی عرصہ سے بند پڑا کھلوا کر چیک کیا اور کھاد بیگز برآمد کرکے گودام سیل اور مالک کو50000جرمانہ کردیا ،خرم مختار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جاے گی اھل علاقہ گراں فروشوں پر نظر رکھیں اور اس کی اطلاع انتظامیہ کو دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں