وسائل دن بدن کم اور مسائل بڑھ رہے ہیں، فرید پراچہ

وسائل دن بدن کم اور مسائل بڑھ رہے ہیں، فرید پراچہ

امریکی ناراضگی کے پیش نظر طالبان حکومت تسلیم نہیں کی گئی،پریس کانفرنس

دریاخان(نمائندہ دنیا )نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ ہمارے وسائل دن بدن کم ہورہے ہیں جبکہ مسائل میں اضافہ ہورہاہے ، بالخصوص مہنگائی اپنی آخری حدوں کوچھورہی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ کیے جانے والے معاہدات ملکی معیشت کی تباہی پرمبنی ہیں۔حکمران اپنے ملک کے کسان کوسہولت دینے کوتیار نہیں مگر باہرسے سبزیاں اور ٹماٹر منگوائے جارہے ہیں۔نوکریوں گھروں سمیت جتنے وعدے اور دعوے کیے گئے ۔ سب جھوٹ نکلے ۔ مراعات یافتہ طبقات کومزید مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔ آٹا چینی مافیا کوسہولیات دی گئیں۔ کرپشن پہلے سے بڑھ چکی ہے ۔ نیب اور عدالتوں سمیت کوئی ادارہ بھی کرپشن کے خاتمہ میں کردار ادا نہیں کرسکا۔ پارلیمنٹ کوبلڈوز کرکے 33بل ایک ہی دن کے چند منٹوں میں پاس کردیے گئے ۔ اور کسی قانون پرپارلیمانی قواعد کے مطابق بحث تک نہیں کی گئی۔حالانکہ یہ سارے بل انتہائی اہم نوعیت کے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پاکستان کے حق میں تبدیل ہوئی۔مگر آج تک امریکی ناراضگی کے پیش نظر طالبان حکومت کوتسلیم نہیں کیاگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں