تاجر طبقہ ساتھ دے تو شہر کا نقشہ بدل جائیگا ،محمود بخش

تاجر طبقہ ساتھ دے تو شہر کا نقشہ بدل جائیگا ،محمود بخش

شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین پی ایچ اے سید محمود بخش گیلانی نے کہا ہے کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، بازاروں کو دیدہ زیب بنانے کیلئے تاجر طبقہ ساتھ دے تو شہر کا نقشہ ہی تبدیل ہوجائے گا، بازاروں میں پلانٹیشن سے خوشگوار و صحت افزاء نتائج برآمد ہوں گے ،دورہ سٹی روڈ کے موقع پر تاجر ر ہنما شہباز خان اور دیگر کے ہمراہ سٹی روڈ کے ڈیوائیڈر پر بنانی جانے والی کیاریوں، گملوں کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعظم کے سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کی تعبیر کا تسلسل ہے جس کو ہم وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں لے کر چل رہے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا یہ ویژن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے ویژن ہے جو آئندہ نسلوں کے صحت مند و محفوظ مستقبل کا ضامن ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا اندرون شہر اور ضلع کے دیگر مقامات پر یکساں توجہ مرکوز کئے ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مصروف عمل ہے اور شجرکاری کا سلسلہ بھی بھرپور انداز میں جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ سرگودھا میں قائم پارکس میں سہولیات کی فراہمی کے علاوہ نئے پارکس اور گرین بیلٹس بھی قائم کی جا رہی ہیں اور یہ سلسلہ حقیقی تبدیلی تک جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں