پاک بحریہ میں شمولیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار

پاک بحریہ میں شمولیت کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار

بحریہ میں شارٹ اور ریگولر سروس کمیشن میں وسیع مواقع:لیفٹیننٹ عرفان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ میں شمولیت کے حوالے سے کیرئیر ڈویلپمنٹ سنٹر یونیورسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں فارغ التحصیل طلباء و طالبات کو پاک بحریہ میں شمولیت کے حوالے سے معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ محمد عرفان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ میں شارٹ سروس اور ریگولر سروس کمیشن میں وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر طلبہ کو کمیشنڈ اور نان کمیشنڈ افسران کے طور پر سروس کے طریقہ کار تعلیم اور عمر کی حد کے متعلق معلومات فراہم کیں۔محمد عرفان نے کہا کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے ہی ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ۔ پاکستان کی دفاعی قوتوں نے ہر موقع پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں