چار دیواری مسمار، کمرے خستہ حال، موضع رادھن میں کروڑوں سے تعمیر ڈسپنسری کھنڈر بن گئی

چار دیواری مسمار، کمرے خستہ حال، موضع رادھن میں کروڑوں سے تعمیر ڈسپنسری کھنڈر بن گئی

ڈیڑھ لاکھ آبادی کے علاج معالجہ کے لئے قائم اس واحد ڈسپنسری میں نہ تو ڈاکٹرہے اور نہ عملہ،ریٹائرڈ یا تبادلہ ہونے کے بعد نئی تعیناتیاں نہیں کی گئیں، ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

سرگودھا(نامہ نگار) انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یونین کونسل 130موضع رادھن میں کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم ہونیوالی ڈسپنسری مختصر وقت میں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی اور مویشی چراگاہ میں تبدیل ہو کر رہ گئی ہے ،متعلقہ علاقوں کے درجنوں شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ متذکرہ رورل ڈسپنسری کی چار دیوار مکمل طور پر گر چکی ہے ، آہستہ آہستہ کمروں کی حالت بھی انتہائی خستہ حال ہوتی جا رہی ہے ، ستم ظریفی یہ ہے کہ علاقہ کی ڈیڑھ لاکھ آبادی کے علاج معالجہ کیلئے قائم اس واحد ڈسپنسری میں نہ تو ڈاکٹرہے اور نہ ہی دیگر عملہ، ریٹائرڈ یا تبادلہ ہونے کے بعد نئی تعیناتیاں نہیں کی گئیں، اطراف کے درجن سے زائد دیہات کی عوام کو15 کلو میٹر کے فاصلہ پر قائم آر ایچ سی یا پچاس کلومیٹر دور شہر کے ہسپتالوں سے رجوع کرنا پڑتا ہے ،جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل کو ہدایت کی ہے کہ اس سلسلہ میں جلد از جلد جائزہ لے کر رپورٹ ارسال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں