15 ارب 18 کروڑ کی واگزار اراضی پر قبضہ کا خطرہ
2018 سے 2021تک 4242 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار ،استعمال میں نہ لانے اور فروخت نہ کرنے کے باعث قبضہ مافیا نے پھر نظریں گاڑھ لیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 2018سے ماہ نومبر 2021 میں قبضہ مافیا کیخلاف جاری مہم کے دوران ضلع سرگودھا میں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جانے والی4242ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی کی مناسب حفاظت نہ ہونے سے پھر قبضہ مافیا نے ایک بار پھر نظریں گاڑھ لیں،قبضہ مافیا پھر سے زمین پر قبضے کے لئے سرگرم ہو رہا ہے ، حکومتی ہدایات کے باوجود انتظامیہ واگزار کرائی جانے والی سرکاری اراضی کو قابل استعمال نہ لائی نہ اسے فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں واگزار کرائی جانیوالی اراضی 4242سے زائد ایکڑ کی قیمت کا تخمینہ مجموعی طور پر15اب 18کروڑ 95 لاکھ کے قریب لگایا گیا ہے ،تحصیل سرگودھا میں 3267ایکڑ سے ذائد سرکاری رقبہ واگزار کرایا گیا جس کی مالیت 12ارب 97کروڑ 76 لاکھ 70 ہزار بتائی گئی ہے