گاجر وں کا مضر صحت جوس بیچنے والوں کا کاروبار چمک اٹھا

گاجر وں کا مضر صحت جوس بیچنے  والوں کا کاروبار چمک اٹھا

رت بدلتے ہی شہر میں گاجر وں کارس نکال کر فروخت کرنے کیلئے جگہ جگہ ٹھیلے اور ریڑھیاں لگ چکی ہیں

سرگودھا(نامہ نگار ) جنرل بس اسٹینڈ’ ضلع کچہری’ شاہین چوک’ سیٹلائٹ ٹاؤن’ استقلال آباد’ فیکٹری ایریا’ محمدیہ کالونی’ گلوالہ’ کوٹفرید سمیت دیگر آبادیوں میں 70 سے زائد مقامات پر گاجر کا ایسا جوس فروخت ہو رہا ہے ۔جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں نکالا جا رہا’ پہلے تو دوکانداروں کی کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے درجے کی گاجریں سستے داموں خریدی جائیں جس کے بعد اس میں ایک خاص قسم کا پاؤڈر ڈال کر حسب منشا ذائقے کو تبدیل کیا جاتا ہے اس طرح مضر صحت جوس کے استعمال سے لوگ ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار پڑ رہے ہیں’ ضلعی حکومت اور ذمہ داران کو اس اہم مسئلے کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں