انچارج پولیو ویکسی نیشن پر دوشیزہ سے زیادتی کا مقدمہ درج
ٹیچنگ ہسپتال کے ملازم فاروق نے نازیبا ویڈیو بنائی ،بلیک میل کرتا رہا
سرگودھا(نامہ نگار ) دوشیزہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے پر انچارج پولیو ویکسی نیشن ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق محمد فاروق پر الزام ہے کہ اس نے مسماۃ(ب) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بناکر بلیک میل کر رہا تھا۔ جس پر کاروائی شروع کر دی گئی۔