نوسرباز سعودی پلٹ شہری کے 20ہزار ریال لیکر فرار

نوسرباز سعودی پلٹ شہری کے 20ہزار ریال لیکر فرار

مظہر اقبال ائیرپورٹ سے گھر جا رہا تھا،تلاشی لینے کے بہانے واردات

سرگودھا(نامہ نگار ) سیال موڑ سروس ایریا میں دو نامعلوم افراد نے سعودی پلٹ شہری سے بیس ہزار ریال ہتھیا کر رفوچکر ہو گئے بتایاجاتا ہے کہ پنڈی بھٹیاں کا رہائشی اظہر اقبال اپنے بھائی مظہر اقبال جو کہ سعودی عرب سے واپس آیا تھا کو ائیر پورٹ اسلام آباد سے واپس گھر لے جا رہا تھا کہ سیال موڑ سروس ایریا میں دو نامعلوم افراد نے خود کو خفیہ ادارے کا ملازم ظاہرکر کے تلاشی لینا شروع کر دی اور اس دوران مظہر اقبال سے بیس ہزار ریال لے کر فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں