سرگودھا یونیورسٹی :پاک چین تعلقات کے حوالے سے سیمینار

سرگودھا یونیورسٹی :پاک چین تعلقات کے حوالے سے سیمینار

چین کی مدد سے پاکستان مضبوط،معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن:مقررین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا یونیورسٹی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف چائنہ سٹڈیز کے زیر اہتمام ‘‘ پاک چین تعلقات کی علاقائی و عالمی ضروریات’’ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد سے چائنہ پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر نے شرکت کی۔ خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طلعت شبیر نے کہا کہ ہر ملک اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرتا ہے ۔ چین کی مدد سے پاکستان دفاعی لحاظ سے بہت مضبوط ہو چکا ہے اور اب معاشی طور پر بھی ترقی کی راہ پہ گامزن ہے ۔ ڈاکٹر فضل الرحمن نے کہا کہ تعلیمی اداروں کا بنیادی مقصد تعلیم کے ساتھ طلبہ کو آنے والی زندگی کیلئے تیار کرنا ہے ۔ نوجوانوں نے ہی آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ۔ سی پیک پاکستان کا انتہائی اہم منصوبہ ہے اس لیے نوجوانوں کو سی پیک اور پاک چین تعلقات پر آگاہی فراہم کرنا بہت ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں