دفتری اوقات میں افسر اورعملہ غائب ہونے پر مئیر برہم

دفتری اوقات میں افسر اورعملہ غائب ہونے پر مئیر برہم

میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالوہاب کو غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس

سرگودھا(نامہ نگار ) مئیر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نوید نے دفتری اوقات میں افسر اورعملہ غائب ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بغیر وجہ بتائے اپنی برانچ چھوڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے گزشتہ روز دفتر کی مختلف برانچوں کے معائنہ کے دوران افسروں اورماتحت عملہ کے موجود نہ ہونے پر احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مومنٹ رجسٹر پر دفتر سے جاتے ہوئے اندراج کرکے جائیں انہوں نے میونسپل آفیسر ریگولیشن عبدالوہاب کو غیر حاضر ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں