مضر صحت دودھ، بیکری کی ناقص اشیا، سیوریج کے پانی سے اگائی گئی زہریلی سبزیاں تلف

مضر صحت دودھ، بیکری کی ناقص اشیا، سیوریج کے پانی سے اگائی گئی زہریلی سبزیاں تلف

اسسٹنٹ کمشنر کا فوڈ اتھارٹی عملے کے ہمراہ شہر میں قائم ڈیریز،بیکریوں کا اچانک معائنہ،مٹھائی اور دیگر اشیا ضائع کروا دی گئیں،گندے پانی سے تیار سبزیوں پر ہل اور ٹریکٹر چلوا دئیے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل کا مضر صحت دودھ ،ناقص اجزاء سے کھانے پینے کی اشیاء تیار کرنیوالی بیکریوں اور سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگانے والے کاشتکاروں کیخلاف کریک ڈاؤن، مضرصحت دودھ ، سبزیاں ضائع کروا دیں۔ بیکری مالکان کیخلاف بھی ایکشن لیا گیا، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے فوڈ اتھارٹی کے عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ڈیریز اور بیکریوں کا اچانک معائنہ کیا، فوڈ اتھارٹی کے عملہ کی جانب سے ان ڈیزیر اور بیکریوں پر مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ اور حافظان صحت کے برعکس کھانے پینے کی اشیاء کی نشاند ہی کی گئی جس پر مضر صحت دودھ اور مٹھائیوں سمیت دیگر کھانے پینے کیا اشیاء کو ضائع کردیا گیا اور ان ڈیریوں اور بیکریوں کے مالکان کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔اے سی عمر دراز گوندل نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کے عملہ کے ہمراہ تحصیل سرگودھا میں مختلف جگہوں پر گٹروں کے گندے پانی سے اگائی جانے والی مضر صحت سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹریکٹر اور ہل کی مدد سے سبزیاں تلف کر دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں