کورونا کے نئے وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، افتخارگوندل

کورونا کے نئے وائرس سے بچنے کیلئے  احتیاطی تدابیر اختیار کریں، افتخارگوندل

کورونا وائرس کی ایک نئی لہر اومی کرون سر اٹھا رہی ہے جس سے بچنے کیلئے ایک مرتبہ اقدامات کرنا پڑیں گے

شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا ) شہریوں کو چاہئے کہ وہ سوشل ڈسٹنس کا خیال رکھیں ماسک کا استعمال یقینی بنائیں ، دکاندار خاص طور پر احتیاط کریں اور ویکسی نیشن ضرور کروائیں یہ باتیں پارلیمانی سیکرٹری چوہدری افتخارگوندل، اے ڈی سی جی ہیڈکوارٹرسرگودہا ارشد وٹو، اے سی خرم مختار نے شاہ پور میں اس حوالے سے ایک میٹنگ میں کہی ،اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کریں، دکانوں کے باہر لگائے گئے ٹھئے ختم کئے جائیں اور ریڑھیاں ہٹائی جائیں ۔ سکولوں کے ہیڈ ٹیچرچھٹی کے وقت گیٹ پر کسی ملازم کی ڈیوٹی لگائیں تاکہ کسی ناگہانی حادثے سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں