ن لیگ نے اپنے دور میں ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا ، لیاقت علی خان

ن لیگ نے اپنے دور میں ہمیشہ  عوام کو ریلیف دیا ، لیاقت علی خان

مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا جتنے مسائل آج ملک پر مسلط کردیئے گئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آج تک ایسے مسائل ملک پر نہیں آئے جتنے عذاب کی صورت میں عمران خان نے مسلط کردیئے ہیں ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں اور یہ لوگ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور تبد یلی کے دعوے کررہے ہیں ایسے لوگوں کا اﷲ حافظ ہے ، مسلم عمران خان اینڈ کمپنی نے ملک کو سوائے اندھیروں کے کچھ نہیں دیا ۔ تبدیلی کااصل چہرہ تاریخی مہنگائی اورریکارڈ بے روزگاری :رانا محمد عباس سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی رانا محمد عباس نے کہا ہے کہ تبدیلی کااصل چہرہ تاریخی مہنگائی اورریکارڈ بے روزگاری کی شکل میں بے نقا ب ہو چکا ہے تبدیلی سرکا ر نے عوا م کو رولانے کااپنا وعد ہ پور ا کر د یا ہے آ ج معاشرے کا ہرطبقہ حکو مت کے ظلم ستم کا شکار ہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزردار ی کی قیا د ت میں جمہو ر یت ادا ر وں کو بااختیا ر اور آئینی کی حکمرانی کیلئے اپنی جدوجہدجار ی رکھے گی ۔دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا ما لی پر خا مو ش :شفیق ڈوگر سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیئرمین سٹار ویلفیئر آرگنائزیشن محمد شفیق ڈوگر نے کہا ہے کہ ہندوستانی افوا ج کے مظالم کے با عث مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک سسک کر دم توڑ رہی ہے پور ی دنیا ا س وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا ما لی پر خا مو ش تماشائی بنی ہوئی ضرورت ا س امر کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پا ما لی کا نو ٹس لے کر انسانی حقوق کے علمبر د ار ادا ر ے اپنا کر دا ر کریں اور ہندوستا ن کو ا ن مظالم سے رو کیں ۔ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ تشویشناک :شیخ آصف وہرہ سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صدر پاکستان الیکٹریکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن شیخ آصف وہرہ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافہ تشویشناک ہے مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں بڑی روکاوٹ ہے بجلی کے نرخوں میں با ربا ر اضافہ سے صنعتی شعبہ کی پیداوار ی لا گت بڑھ ر ہی ہے بڑھتی ہو ئی پیداوار ی لاگت مہنگائی بڑھا نے کا بھی باعث ہے اس لیے ضرورت ا س امر کی ہے کہ بجلی کے نر خ بڑھا نے کی بجائے ان میں کمی کی جا ئے تا کہ صنعت وتجارت پر ا س کے مثبت اثرات مرتب ہو سکیں ۔حکومتی کارکر دگی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں ، حسن علی سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنماء پی ٹی آئی چوہدری حسن علی نے کہا ہے کہ نا م و نہا د ترقی کے دعویداروں نے صرف کرپشن اور اقر با پروری کے ریکارڈ قائم کیے عوا م کیلئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کچھ بھی نہ کیا آ ج پی ٹی آئی حکو مت ملک وقو م کیلئے جو گر اں قدر خد ما ت انجام دے رہی ہے اس کا اطراف پور ی قو م کر رہی ہے پا کستا ن تحریک انصاف کی حکو مت کی گذشتہ 3سا لوں کی کار کر دگی ہر حوالہ سے لا ئق تحسین ہے حکومتی کارکر دگی سے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرا م ہو چکی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں