سول جج درجہ اول فہد خان سرور کا تبادلہ،الوداعی تقریب

 سول جج درجہ اول فہد خان سرور کا تبادلہ،الوداعی تقریب

بھلوال میں جو میراوقت گزرا وہ ناقابل فراموش ہے : فہد خان سرور

بھلوال(نمائندہ دنیا )سول جج درجہ اول فہد خان سرورکے بھلوال سے تبادلہ پر بارایسوسی ایشن بھلوال میں الوادعی تقریب کا اہتمام جس میں معززجج صاحبان سمیت وکلاء کی کثیر تعدادنے شرکت کی ،ایڈیشنل سیشن جج صاحبان محمد ریاض بھٹی ،محمد سعیدرضا ،چوہدری فیاض الحسن ،فیصل میر ،سینئر سول جج وسیم انجم ،ناہید علی شیرصاحبہ ،صدربار بھلوال بار سولیسٹررانا شہزادہ علیم ،جنرل سیکرٹری حسنات اسلم گوندل ایڈووکیٹ، دیگر وکلاء شریک تھے ، اس موقع پر سول جج فہد خان صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھلوال میں جو میراوقت گزراہے وہ ناقابل فراموش ہے عدلیہ اوربار کے درمیان جس طرح سے بھلوال بار کے تمام وکلاء نے اپنا کرداراداکیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں