حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کر رہی ، عنایت اﷲ خان
گورنمنٹ سیکنڈری سکول فار ڈیف جوہر آباد کے پرنسپل عنایت اﷲ خان نیازی نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے سربراہان کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3دسمبر کو عالمی یوم معذوراں کے موقع پر تمام اسپیشل سکولوں میں پروگرام منعقد کئے جائیں گے جس میں والدین پر یہ واضح کیا جائے گا کہ یہ خصوصی بچے بھی اپنی زندگی کو بہتر انداز سے گزار سکتے ہیں اگر ان کے ساتھ والدین اور رشتے دار اچھا سلوک اور برتا ئوکریں ۔