سا ئلین مسا ئل پر اراضی ریکارڈ سینٹر رابطہ کریں،حمزہ سالک
سا ئلین کی خد مت کیلئے ریو نیو عملہ موجود،مڈل مین کی کوئی ضرورت نہیں
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ما ہا نہ ریو نیو خد مت کچہر ی کا انعقاد ڈسڑکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر جو ہر آباد میں ہوا۔عوامی مسائل کے فور ی حل کیلئے ڈپٹی کمشنر خو شاب محمد حمزہ سالک،تحصیلدار خو شاب فتیح اﷲ اور دیگر عملہ ایک ہی چھت کے نیچے مو جو د تھے ۔ رجسٹر یشن برا نچ،ڈ ومیسا ئل،معا ئنہ ریکا رڈ،رجسٹر ی،در ستگی ریکا رڈ فر د کا اجرا ،انکم سر ٹیفکیٹ وغیر ہ کے علیحدہ علیحد ہ کا نٹر بنائے گئے تھے ۔ڈسٹرکٹ اراضی ریکا رڈ سنٹر کے داخلہ کے مقام پر محکمہ ہیلتھ کا عملہ بھی کو رونا ویکسی نیشن کی ڈیو ٹی انجام دے رہا رتھا۔ڈ پٹی کمشنر محمد حمزہ سالک نے اپنے خیا لا ت کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ وز یر اعلی پنجاب کی ہدا یت پر ہر ما ہ کی یکم تاریخ کو عوامی ریو نیو خد مت کچہر ی کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں شہر یوں اور سا ئلین کی خد مت کیلئے ریو نیو کا تما م عملہ مو جو د ہو تا ہے لہذا سا ئلین اپنے مسا ئل کے حل کیلئے برا ہ راست اراضی ریکا رڈ سنٹر کے ذ مہ داران سے رابطہ کر یں کسی کو بھی کسی مڈل مین کے ذر یعے یہاں آ نے کی ضر ورت نہیں۔