ڈی پی او کا پولیس لائن کالونی میں چلڈرن پارک بنانیکا حکم

 ڈی پی او کا پولیس لائن کالونی میں چلڈرن پارک بنانیکا حکم

مقتول سلیمان کے والد سے ڈی پی او کی ملاقات ،انصاف کی یقین دہانی ,شکایت سیل میں شہریوں کے مسائل سنے ،افسروں کو احکامات جاری

میانوالی ( نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ رپورٹر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسمعیل الرحمن کھاڑک نے تھانہ موچھ میں چند دن پہلے دلیوالی میں قتل ہونے والے سلیمان کے والد حاجی امیر مدعی مقدمہ سے ملاقات کی۔ مقدمہ میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کو یقین دلایا کہ ملزمان کو میرٹ پر تفتیش مکمل کر قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک نے کمپلینٹ سیل میں آنے والے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ دفتر بھیجوا نے کی ہدایت دی۔ رکن صوبائی اسمبلی امین اللہ خان نے اسماعیل الرحمن کھاڑک سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی اور ضلع میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈی پی او نے پولیس لائنز کالونی میانوالی کا وزٹ کیا ،کالونی میں پولیس ملازمین کے بچوں کے لئے چلڈرن پارک بنانے کے احکامات دیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں