میونسپل کارپوریشن:8کروڑ،15لاکھ کی ترقیاتی سکیمیں منظور

میونسپل کارپوریشن:8کروڑ،15لاکھ کی ترقیاتی سکیمیں منظور

افسروں کو سکیموں پر جلداز جلدکام شروع کرانے اور شفافیت کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے ممبران نے 8 کروڑ 15 لاکھ کے ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی گزشتہ روز ڈپٹی مئیر محمد بلال خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مئیر ملک اسلم نوید چیف آفیسر خالقداد گاڑا دیگر افسران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں افسروں کو سکیموں پر جلداز جلدکام شروع کرانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت،افسران نے کام جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی اجلاس سے حاجی تاج، شفیق سندھو، مرزا الیاس، میاں منیر، ملک محمود حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں