سموگ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات
ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا سبب بننے والے سٹون کریشرز اور بھٹوں کو سیل کرنے کے ساتھ مقدمات درج ہونگے
46اڈا (نمائندہ دنیا ) سموگ سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات رحمت اللہ خان نے 46اڈاکے کریں 110والاکلر پر سموگ ایس او پی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے سٹون کریشرز پر کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر مالکان سے کیا انہوں نے کہا کہ دن میں دو بار پانی کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے ۔