لاکھوں روپے کے ڈاکے ،سامان ،کار اور قیمتی مویشی چوری

لاکھوں روپے کے ڈاکے ،سامان ،کار اور قیمتی مویشی چوری

محمد فیصل کی دکان میں ڈاکا،خرم شہزاد ،محمد ابرار کو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا

سرگودھا(نامہ نگار ) شہر اور گردونواح میں مختلف واراتوں کے دوران دھوری کے رہائشی محمد فیصل کی دکان میں گھس کر دوڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر 53ہزار روپے لوٹ لئے ،17شمالی کے قریب چار ڈاکو اسلحہ کے زور پر خرم شہزاد اور بھا گٹانوالہ کے رہائشی محمد ابرار سے چھ افراد نے لاکھوں روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے ، ہجن کے رہائشی اشفاق کی د کان سے بھاری مالیت کا سامان،105جنوبی کے رہائشی محمد اعجاز کے ڈیرہ سے قیمتی مویشی اورشریف والی کے رہائشی محمد فیاض کی لاکھوں روپے مالیت کی کار نامعلوم چور اڑا لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں