ہر چیز تین گنا مہنگی ،اب تو قوم کا گھبرانا بنتا ہے ،شفیق الرحمن

ہر چیز تین گنا مہنگی ،اب تو قوم  کا گھبرانا بنتا ہے ،شفیق الرحمن

صدر انجمن تاجران و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس شفیق الرحمن نے کہا کہ اب تو قوم کا گھبرانا بنتا ہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ہر چیز تین گنا مہنگی ہوچکی ہے جبکہ ذرائع آمدن بڑھنے کی بجائے کم ہورہے ہیں رہی سہی کسر پٹرول’ بجلی’ گیس’ آٹا’ چینی’ گھی’ دالیں’ سبزیاں مہنگی کرکے پوری کردی گئی ہے اور حکمران کہہ رہے ہیں کہ صبر کریں گھبرانا نہیں اب تو قوم گھبرا کر اس کی عادی ہوچکی ہے اگر حکمرانوں نے اپنے طرز عمل تبدیل نہ کیا تو گھبرانے کا ٹائم ان کا ہوگا۔، اب عوام کی بس ہوچکی ہے وزیر اعظم نے اس خطرے کو بھانپتے ہوئے وزراء کو بیرون ملک کے دوروں سے روک دیا ہے جس سے ثابت ہورہا ہے کہ حکمران اب گھبراہٹ کا شکار ہورہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں