سرکاری زمینوں کی سابقہ الاٹمنٹس میں سنگین بے ضابطگیاں

سرکاری زمینوں کی سابقہ الاٹمنٹس میں سنگین بے ضابطگیاں

4سو کیسز کی چھان بین ، دھوکہ دہی اور عملے کی غلط رپورٹس پر معاہدے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن کے چاروں اضلاع میں حالیہ تین سالوں کے دوران واگزار کروائی گئی سرکاری زمینوں کی سابقہ الاٹمنٹس سمیت دیگر امور میں سنگین نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے الاٹمنٹس، معاہدہ جات کی توسیع اور بیعہ نامہ جات کے 4سو سے زائد کیسز کی چھان بین میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر بیعہ نامہ جات پر دھوکہ دہی اور فیلڈ عملے کی غلط رپورٹس کے ذریعے معاہدہ جات کئے گئے اسی طرح الاٹمنٹوں اور معاہدہ جات کی توسیع میں بھی بے ضابطگیاں سامنے آئیں،تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 84شمالی،91 شمالی، 82شمالی،188شمالی سمیت مختلف علاقوں کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ بھی بتایا گیا کہ یہ سب لینڈ مافیا ، ایجنٹس اور محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے ممکن ہوا، جس سے سرکاری خزانے کو اب بھی خطیر نقصان رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں نان الاٹیز سے سرکاری زمینیں واگزار کروانے کے حوالے سے جاری آپریشن تیز کرتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاگیا اور کیس اینٹی کرپشن بھجوائے جانے کا امکان ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں