میونسپل سروسز پروگرام پر عمل سست،مانیٹرنگ ٹیم تشکیل

 میونسپل سروسز پروگرام پر عمل سست،مانیٹرنگ ٹیم تشکیل

کروڑوں کے فنڈز جاری ،زیادہ تر منصوبے صرف ریکارڈ میں چل رہے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا سمیت ریجن بھر میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام پر عملدرآمد کی سست روی پر حکومت نے اعلی سطح کی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اس حوالے سے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر چکی ہے ، تا ہم عملدرآمد کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے ، زیادہ تر منصوبے سرکاری ریکارڈ میں ہی چل رہے ہیں،جس پر صوبائی حکومت نے اعلی سطحی مانیٹرنگ ٹیم کو متحرک کر دیا ہے ،اورضلعی افسران کو اس پروگرام کی تیار کردہ فیزبیلٹی رپورٹس اور درکار مشینری و دیگر وسائل کی تفصیلات مانیٹرنگ کمیٹی کو جلد از جلد ارسال کرنیکی ہدایت کی ہے ، اعلی سطحی مانیٹرنگ کمیٹی مخصوص ایام میں اضلاع کے دورے کر کے عملدرآمد کا فیزیکل جائزہ لے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں