کرشنگ سیزن :رات کے وقت اہم سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر

کرشنگ سیزن :رات کے وقت اہم سڑکوں پر ٹریفک کا نظام متاثر

مقررہ حد سے زیادہ گنا لوڈ کرنا بھی معمول ،دھند میں حادثات کا خطرہ

سرگودھا (نامہ نگار) کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتے ہی متعلقہ اداروں کی طرف سے مناسب اقدامات نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے رات کے وقت اہم شاہراؤں پر ٹریفک کا نظام متاثرہونے لگا، اہم شاہراؤں سرگودھا’ خوشاب روڈ’ بھلوال روڈ’ فیصل آباد روڈ اور جھنگ روڈ پر رات کے وقت گنے سے لوٹ ٹریکٹر ٹرالیاں اور ریڑھے دوران سفر مسافر گاڑیوں کے لئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں جس کی وجہ سے خطرناک حادثات کا بھی امکان ہے ’ رات کے وقت ان شاہراؤں پر گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کی طرف سے قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور مقررہ حد سے زیادہ گنا لوڈ کرنا بھی معمول بن گیا ہے اور آئندہ دنوں میں دھند کی وجہ سے بھی ان ٹریکٹر ٹرالیوں اور ریڑھوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ’ عوامی سماجی حلقوں نے حکام سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں