ایڈز کا عالمی دن :شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار اور واک

ایڈز کا عالمی دن :شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار اور واک

زکام،بھوک نہ لگنا،طویل عرصے تک اسہال،بخار،کھانسی ،نمونیہ علامات, جنسی بے راہ روی سے بچئے، اپنے جیون ساتھی تک محدود ر ہیں،ڈاکٹرز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ساری دنیا کی طرح سرگودھا میں ایچ آئی وی، ایڈز کا عالمی دن منایا گیا،عوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار و واک کی گئی، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی تھے جبکہ ڈاکٹر ریاض احمد ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی تقریب کے گیسٹ آف آنر تھے ۔ سیمینار میں ضلع سرگودھا کے ڈاکٹرز’ نرسز’ این جی اوز کے نمائندگان’ طلباء سمیت لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی’ ڈاکٹر ریاض احمد’ انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام سرگودھا ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ اور ڈاکٹر نصر اقبال رانجھا نے کہا کہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں اس بات کا شعور اجاگر کرنا ہے کہ ہر شخص کو اپنا ایچ آ ئی وی ٹیسٹ کروانا چاہیے ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا کہ ایڈز کی علامات میں معمولی زکام’ وزن میں اچانک کمی’ بھوک کا نہ لگنا’ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک اسہال رہنا’ بڑھتی ہوئی نمایاں کمزوری’ ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک بخار رہنا’ دائمی کھانسی یا نمونیہ ہوجانا’ جسم پر سرخ داغ پیدا ہونا ایڈ ز کی علامات ہیں ،بیماری سے بچنے کیلئے جنسی بے راہ روی سے بچئے ’ صرف اپنے جیون ساتھی تک محدود رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں