محکمہ زراعت شاہ پور کے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی

محکمہ زراعت شاہ پور کے ملازمین کی ہڑتال اور احتجاجی ریلی

مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی ،ملازمین کا اعلان

شاہ پور صدر(نمائندہ دنیا)ایگریکلچرفیلڈ اسسٹنٹس یونین پنجاب کی اپیل پر محکمہ زراعت شاہ پور کے فیلڈ اسسٹنٹس اور دیگر سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی اور ریلی نکالی اس موقع پر اظہر صفدر باجوہ صدر سرگودہا ڈویژن، نائب صدر ظہیر عباس میکن نے کہا کہ فیلڈ اسسٹنٹ کی ترقی کا عمل روک دیا گیا ہے تیس تیس سال سروس کے باوجود ترقی نہیں دی جاتی اس لئے وہ ہڑتال کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ دیگر محکموں کے ملازمین کی طرح چار درجاتی سروس سٹرکچرکے تحت ترقی دی جائے ، ٹائم سکیل کے تحت پروموشن ملنے والوں سے بے جا ریکوری بند کی جائے ۔ ٹریننگ کا سلسلہ آن لائن کیا جائے اور سینئر اہلکاروں کو فی الفور ترقی دی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات تسلیم کئے جانے تک ہڑتال جاری رکھی جائے گی ۔ احتجاجی ریلی میں سید ندیم حسن شاہ صدرفیلڈ اسسٹنٹ یونین شاہ پور صدر، راجہ اعظم ، محبوب الحق، سکندرحیات، ناصر محمود افضل ، غلام حسین ، سلیم اختر، محمد آصف ، فرحان ، راشد صابر، ظفراقبال ، حسن شیر گوندل ، سکندر بھٹی ، چن پیر شاہ اور ظفراقبال اور دیگر شریک ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور ریلی نکالی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں