خدمت کھلی کچہری سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،سارہ لونی

 خدمت کھلی کچہری سے عوام مستفید ہو رہے ہیں،سارہ لونی

فرد انتقال رجسٹریشن اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ،اسسٹنٹ کمشنر

بھیرہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سارا لونی نے کہا ہے کہ ریونیو خدمت کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ایک ہی چھت تلے حل کرنا ہے اور اس سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہورہی ہے وہ تحصیل کمپلیکس بھیرہ میں ہونے والی کھلی کچہری میں آئے ہوئے زمینداروں اور کاشتکاروں سے گفتگو کر رہی تھیں اس موقع پر تحصیلدار حاجی محمد اکبرجاوید، اے ڈی ایل آر بھیرہ ، اصغر علی، گرداور چو دھری محمد بشیر رانا، عبدالخالق انجمن پٹواریاں کے صد ر چودھری عابد علی اور محکمہ مال کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے ،سارا لونی نے کہا کہ کچہری میں عوام کو محکمہ مال سے متعلقہ فرد انتقال رجسٹریشن اور دیگر مسائل کو فوری حل کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں سفری مشکلات سے بچایا جا سکے دور نزدیک سے آنے والے سائلین نے کھلی کچہری میں سہولیات فراہم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر افسران کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں